پنجاب کے صنعتی اور س این جی سیکٹرز کو آر ایل این جی کی سپلائی عارضی طو رپر معطل

جمعرات 17 جنوری 2019 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ایل این جی کے کارگو کو لو ٹائیڈزکی وجہ سے برتھنگ میں دیر ہونے کی وجہ سے پنجاب کے صنعتی اور سی این جی سیکٹرز کو آر ایل این جی کی سپلائی عارضی طو رپرمعطل کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل کے ترجمان کے مطابق اس وجہ سے سسٹم میں300ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی کمی ہو گئی جس کی وجہ سے دونوں سیکٹرز کو فوری طو پرگیس کی سپلائی معطل کرنا پڑی ۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان صورتحال کو جانچنے کے بعد کیا جائے گا۔ پی ایس او کا ایل این جی کارگو لو ٹائیڈز’’ کمزور سمندری لہروں‘‘ کی وجہ سے پورٹ قاسم میں داخل نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں