پاکستان ، سعودی عرب خطے میں اقتصادی انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ اشرف بھٹی

پاکستان کوبھی سعودیہ کے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معیشت کومضبوط کرنے کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 17 فروری 2019 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان اور سعودی عرب معاشی میدان میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت سے خطے میں اقتصادی انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان کوبھی سعودی عرب کے حالیہ اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معیشت کومضبوط کرنے کے تجربے سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں اور سعودی عرب کی قیادت نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے جدید دنیا میں مقام پیدا کرنے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔ پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ان تجربات سے استفادہ کرے تاکہ ہماری معیشت بھی درست سمت میں گامزن ہو سکے ۔انہوںنے کہا کہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کا ایک دوسرے کی مضبوطی اور معاشی قوت بڑھانے کے لئے کردار قابل ستائش ہے اور اس سے آنے والے سالوں میں انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں