یورپین یونین اعلیٰ سطحی وفدکا اینگرو فوڈز کے پارٹنر ڈیری فارم کا دورہ

یورپین یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے 13فروری کو بروز بدھ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں واقع المحمود ڈیری فارم کا دورہ کیا

پیر 18 فروری 2019 18:08

یورپین یونین اعلیٰ سطحی وفدکا اینگرو فوڈز کے پارٹنر ڈیری فارم کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء) یورپین یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے 13فروری کو بروز بدھ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں واقع المحمود ڈیری فارم کا دورہ کیا۔ یورپین یونین کے وفد کیساتھ دورے میں TVET SSPکی ٹیم، اینگرو فاؤنڈیشن اور اینگرو فوڈز کے اعلیٰ عہدیداربھی شامل تھے۔یورپین یونین کے وفدنے Enhancing Dairy Skills Through Specialized تربیتی پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والوں سے ملاقات کی جو بعد از تربیت ڈیری فارم سُپر وائزر اورایکسٹینشن ورکرز کے طور پر کام کرسکیں گے۔

یہ منصوبہ TVET SSPکا حصہ ہے۔ TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام کو یورپین یونین ، ناروے کے سفارت خانے اور جرمنی کی جانب سے مالی معاونت حاصل ہے۔اس پروگرام کی منظوری جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ)نے دی تھی جسے جرمنی کا ادارہ GmbH، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن، پرووینشل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیز اور پرائیوٹ سیکٹر کے اداروں کیساتھ قریبی معاونت میں لاگو کررہا ہے۔

(جاری ہے)



یہ منصوبہ اینگرو فوڈز اور اینگرو فاؤنڈیشن کی جانب سے لئے گئے کئی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک میں گوالوں میں ہنرمندی کو فروغ دینااور اُن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ اُن کے پاس فارمنگ کی جدید معلومات موجود ہو جس کے نتیجے میں ملک میں جانوروں کی افزائش میں اضافہ ہو اور دود ھ کی پیداوار بڑھے۔پاکستان میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لئے یورپین یونین نے دیہی علاقوں میں ڈیری سیکٹر کو ترقی دینے کے اینگرو فوڈز کے پروگرام کی حمایت کی ہے ۔

اس دورے کا مقصدتربیت یافتہ گوالوں سے ملاقات کرنا ، پروگرام کی مجموعی صورت حال کو سمجھنا اوراینگرو فوڈز کی جانب سے متعارف کردہ اس منفرد پروگرام کے اغراض کو مقاصد کو تفصیل سے جاننا تھا۔اس منصوبے کے تحت اب تک 1,260گوالوں (مرد اور عورت)کو تربیت دے کر ڈیری فارم سُپروائزر اور ایکسٹینشن ورکرز بنایا جاچکا ہے۔اس تربیتی پروگرام میں ڈیری فارم سُپروائزر کے لئے نیشنل ووکیشنل سرٹیفیکیشن کورس استعمال کیا جارہا ہے۔



اینگرو فوڈز کے وفد میں شامل اراکین نے بھی یورپین یونین کے وفد کے ساتھ ساتھ فارم کا بغور جائزہ لیا۔ اینگرو کے وفد کی قیادت ملکو فون گُول کررہے تھے جنہوں نے اس موقع پر کہا ”مجھے یہاں اینگرو فوڈز کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے مثبت اثرات مرتب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ کسانوں کا کام بہت متاثر کن ہے اس کا بڑا ثبوت کسانوں کی وہ تعداد ہے جو تربیت حاصل کرچکے ہیں ۔

1,260کسانوں میں 448خواتین ہیں ۔ تربیت یافتہ خواتین و مرد کسان ڈیری سیکٹر کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور ملکی جی ڈی پی میں خاطرخواہ حصہ ڈالیں گے۔

اینگرو فوڈز اور اینگرو فاؤنڈیشن ہمیشہ پاکستانی ڈیری فارمرز کی بہتری کے لئے سہولیات فراہم کریں گے اور اُنہیں بااختیار بناتے رہیں گے۔دورے کے دوران اینگرو فاؤنڈیشن کی سربراہی فواد سومرو اور Business Sustainability Associateفہد سعید نے کی۔اینگرو فوڈز کی ترجمانی خاور صدیقی نے کی جو اسسٹنٹ مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشزہیں اُن کے ساتھ رمضان بھوریو بھی تھے جو پروجیکٹ اور فیلڈ آپریشنزمینیجر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں