انکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے تجاویز طلب

حکومت نئے بجٹ کی تیاری کے دوران تجاویز کا بغور جائزہ لے گی ،سفارشات کیلئے 5مارچ تک کی ڈیڈ لائن مقرر

ہفتہ 23 فروری 2019 11:42

انکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے تجاویز طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میںانکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے تجاویز طلب کر لیں ،سفارشات کیلئے 5مارچ تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت، تمام بڑے شہروں کی تجارتی و صنعتی تنظیموں، اوورسیزچیمبر اور امریکن بزنس کونسل کو خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور سمال چیمبر آف کامرس سمیت دیگر کاروباری تنظیموں سے بھی سفارشات مانگی گئی ہیں۔یہ تجاویزانکم ٹیکس ریونیو بڑھانے، ٹیکس قوانین میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کیلئے مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نئے بجٹ کی تیاری کے دوران ان تجاویز کا بغور جائزہ لے گی او رقابل عمل تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں