انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرس سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا‘ افتخار بشیر

پنجاب میںسرمایہ کاری میں اضافہ نئی انڈسٹریز کا قیام صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

بدھ 20 مارچ 2019 14:01

انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرس سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا‘ افتخار بشیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے پنجاب حکومت کی جانب سے 12۔اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقادکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس سے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہونگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کی شرکت اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے انہیں فراہم کردہ مراعات جن میں مفت اراضی کی فراہمی، مشینری کی درآمد پر زیر ٹیکس اور ٹیکسوں میں چھوٹ سمیت دیگر مراعات سے انہیں صوبہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے صوبہ میں لاکھوں ملازمت کے مواقع بھی دستیاب ہونگے اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں