ضلعی انتظامیہ لاہورکے زیر اہتمام پی سی ہوٹل میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد

سیمینار میں علماء کرام،ڈاکٹرز ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،میڈیا کی نمایاں شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران کی شرکت

بدھ 20 مارچ 2019 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہورکے زیر اہتمام پی سی ہوٹل میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیمینار میں علماء کرام،ڈاکٹرز ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،میڈیا کی نمایاں شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام عوام الناس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ڈاکٹرز اپنے کلینک میں پولیو ڈیسک ضرور قائم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اس کے خلاف جنگ میں ہم سب کو لڑنا ہے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے بچے کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ25مارچ کی پولیو مہم کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور پولیو کی ٹیمیں فیلڈ میں ہر موسم میں پہنچتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیمپل منفی نہیں آتا تب تک جدو جہد کرنا نا گزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے سب بچے اپنے بچے سمجھ کر پولہو مہم کو کامیاب بنانا ہے اورانسداد پولیو مہم میرے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔

مائیکرو پلانز کو اپ ڈیٹ کرنا سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔ تقریب میں ڈی جی ہیلتھ ،روٹری کے نمائندگان اور سی ای او ہیلتھ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر لاہور میں تین چار پولیو مہم کر لی جائیں تو پولیوپر کافی حد تک قابو پایا جائے گامقررین نے ضلعی انتظامیہ کے پولیو کے حوالے سے کام کو سراہا ہے ۔علاو ہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹائون ہال میں سیکرٹری یونین کونسلز کو انسداد پولیو کی ٹریننگ دی گئی جہاں پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سیکرٹری یونین کونسلزسے کہا کہ وہ بھی پولیو مہم کو کامیاب بنائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ خود بھی وزٹ کریںاور اپنے علاقوں میں بینرز اور سٹیمرز بھی لگائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں