محکمہ زراعت کی شتکاروں کو بی ٹی اقسام کی کاشت یکم اپریل سے شروع کرکے 31مئی سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 24 مارچ 2019 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء)محکمہ زراعت نے شتکاروں کو بی ٹی اقسام کی کاشت یکم اپریل سے شروع کرکے 31مئی سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے حکام نے بتایا کہ منظور شدہ بی ٹی اقسام میں ٹارزن ون ، ایم این ایچ 886، وی ایچ 259،ایم این ایچ 988 ، بی ایچ 178، سی آئی ایم 599، سی آئی ایم 602، ایف ایچ 142، آئی آر نیاب 824، آئی یو بی 222، سائبان 201 ، ستارہ 11ایم ، کے زیڈ 181 ، ٹارزن دو ، سی اے 12 ، ایف ایچ 114اور سی آئی ایم 598 ،وی ایچ 305،سی ای ایم بی 33 ،سی ای ایم بی 66 ،بی ایس 52 ،۱ٓئی یو بی 13 ،ایم ایم 58 ،لیڈر 1 ،اے جی سی 555 ،اے جی سی 777 ، اے جی سی 999وغیرہ کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے ذرخیز میراز مین کا انتخاب کریں اور زمین کی تیاری اس طرح کی جائے کہ کھیت ہموار ، زمین نرم اور بھربھری ہو ۔ انہوںنے کہاکہ بی ٹی اقسام کی کاشت علاقے کی موزونیت ، مقامی حالات ، موسمی معلومات اور گزشتہ سالوں کے تجربات کی روشنی میں کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں