وزیر صنعت وتجارت سے سول سیکرٹریٹ میں سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز چیمبرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات

فیصل آباد میں 100ایکڑ رقبے پر ویونگ سٹی بنانے کا اعلان ، ویونگ سٹی میں پاور لومز کو منتقل کیا جائے گا‘میاں اسلم اقبال

پیر 25 مارچ 2019 16:52

وزیر صنعت وتجارت سے سول سیکرٹریٹ میں سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز چیمبرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز چیمبرز کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔چھوٹی ودرمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ ،پاور لومز اور کاٹن انڈسٹری کی بحالی اور ایس ایم ایز چیمبرز کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر فیصل آباد میں 100ایکڑ رقبے پر ویونگ سٹی بنانے کا اعلان کیا ۔

انہوںنے کہا کہ ویونگ سٹی میں پاور لومز کو منتقل کیا جائے گا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاور لومز سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔حکومت اس صنعت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرے گی۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ آئندہ 15روز میں منصوبے کا ماسٹر پلان ،فنانشل ماڈل اور ترقیاتی پلان بنا کر پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویونگ سٹی میں صنعتی یونٹ لگانے کے لئے پلاٹوں کی فروخت شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی اور ضرورت پڑی تو اس منصوبے کو توسیع بھی دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں بھی سمال انڈسٹریز کے لئے پلاٹ رکھے گئے ہیں اور ایس ایم ایز اور کاٹیج انڈسٹریز کی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

صوبے بھر میںمرحلہ وار پروگرام کے تحت کاٹیج انڈسٹری کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس صنعت کی بحالی کے لئے بلاسود قرضے اور ضروری تربیت فراہم کی جائے گی اور انڈسٹریل اسٹیٹس کی آباد کاری کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں فروخت ہونے والوں پلاٹوں پر ہر صورت صنعتی یونٹ لگانا پڑے گا ورنہ پلاٹ منسوخ ہو گا۔

صدروفد میاں ظفر اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی ومضبوطی میںجو ہمارا کردار ہے وہ ادا کریں گے۔وفد کی قیادت سی ای او فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈراینڈ سمال انڈسٹری میاں ظفر اقبال کررہے تھے۔وفد میںایس ایم ایز چیمبرز کے نمائندوں کے علاوہ چیئرمین آل پاکستان کاٹن یارن بھی شامل تھے۔سیکرٹری صنعت وتجارت ندیم الرحمن ،ایڈیشنل سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں