تائیوان کے سترہ رکنی تجارتی وفد کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستانی تاجروں سے بی ٹو بی ملاقاتیں

پاکستان اور تائیوان کے نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط کے ذریعے ہی تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے‘ خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل

پیر 25 مارچ 2019 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) تائیوان کے سترہ رکنی تجارتی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستانی تاجروں سے بی ٹو بی ملاقاتیں کیں اور ہائی ٹیک مشینری، ایئر کمپریسرز، ہینڈ ٹولزسمیت دیگر کئی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، وفد کے سربراہ ڈیوڈ ہوانگ، تائیوان ٹریڈ سنٹر کے ڈائریکٹر ایلمو ون اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان اور تائیوان کے نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کیلئے تائیوان ایکسٹرنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں تجارتی حجم جو 2016-2017 میں 467ملین ڈالرسے بڑھ کر 512ملین ڈالر ہو گیا ہے مگر اس میں پاکستان کی برآمدات انتہائی کم ہے، ہمیں تائیوان کی طرف اپنی برآمدات بڑھانے کیلئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ تجارت متوازن کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فروغ کا مقصد ملکی معیشت کا استحکام اور تائیوان کے ساتھ تجارتی روابط کا فروغ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں خام مال ، تربیت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہے جبکہ یہ وسطی ایشیائی اور گلف ممالک کی منڈیوں تک آسان رسائی کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آٹو پارٹ ، الیکٹرک و الیکٹرونک مصنوعات ، انجینئرنگ مصنوعات، ہوم اپلائنسز ، پلاسٹک اور اس کی مصنوعات، فوڈ پراسیسنگ وغیرہ سمیت دیگر کئی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں