آل پاکستان انجمن تاجران کا نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے فیصلہ کا خیر مقدم

سیاسی کشیدگی میں بھی کمی آئیگی جس کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ مرکزی صدر اشرف بھٹی

منگل 26 مارچ 2019 17:09

آل پاکستان انجمن تاجران کا نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے فیصلہ کا خیر مقدم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے محمد نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے ،نواز شریف کی رہائی سے سیاسی کشیدگی میں بھی کمی آئے گی جس کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں لہٰذاانہیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات سے استفادہ کرنے کا پورا حق ہے ۔

نواز شریف کو جیل میں علاج معالجے کی مکمل سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے سیاست میں بھی کشیدگی پائی جارہی تھی جس کے کاروبار سمیت ملک کے مجموعی حالات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام نا گزیر ہے جس کے لئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔حکومت کو چاہیے کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے اور ایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں