اثاثہ جات ڈکلیئریشن سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا‘میاں خرم الیاس

سکیم سے ٹیکس گزاروں کو سہولت اور معیشت کی دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 22 اپریل 2019 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن سکیم سے ٹیکس نیٹ اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا جس سے مالی بحران سے نجات ملے گی اور حکومت معاشی طور پر مستحکم ہوگی انہوںنے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی طرف سے ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے ٹیکس گزاروں کو سہولت اور معیشت کو دستاویزی شکل کو فروغ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن سکیم کو عام فہم اور بآسانی نافذ العمل کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سکیم سے استفادہ حاصل کریں گے اور یہ سکیم کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس سکیم سے ٹیکس نیٹ اور وائیٹ اکنامی میں اضافہ سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوگا۔ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراء سے پاکستانیوں کے اثاثوں کی ڈکلیریشن سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہونے سے ملک کو بیرونی اداروں کو ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرنے سے نجات مل جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں