حکومتی سرپرستی سے پاکستانی کاسمیٹکس ایکسپورٹ کرکے کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیں،آغا نعمت اللہ

جمعرات 25 اپریل 2019 16:58

حکومتی سرپرستی سے پاکستانی کاسمیٹکس ایکسپورٹ کرکے کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیں،آغا نعمت اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیئر اینڈ سکن کیئر کے چیئرمین آغا نعمت اللہ مظہرنے کہا ہے کہ پاکستانی کاسمیٹکس کی افریقہ اور سینٹرل ایشیائی ریاستوں میں بہت زیادہ مانگ ہے، اگر حکومت سرپرستی کرے تو پاکستانی کاسمیٹکس دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کرکے ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، کاسمیٹکس استعمال کرنے والے صارفین کو چاہیے کہ وہ رجسٹرڈ برانڈز کی ہی مصنوعات کا استعمال کریں، ہیئر اینڈ سکن کیئر کمیٹی عوام میں معیاری کاسمیٹکس کے استعال کا شعور بیدار کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی، حکومتی اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ برانڈز کی حوصلہ شکنی کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیئر اینڈ سکن کیئر کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جسم میں ملک بھر میں تیار ہونیوالی مصنوعات کے سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد افضل نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں کاسمیٹکس انڈسٹری کو درپیش مسائل بارے گفتگو کی گئی۔ پی سی کیو سی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد افضل نے کہا کہ کاسمیٹکس ٹریڈ مارک کے حوالے سے ہمارے پاس درجنوں کیسز آئے ہوئے ہیں، کاسمیٹکس کے لیبل کے اوپر استعمال ہونے والے اجزائے ترکیبی کو تحریر ہونا چاہیے اور بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں