گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر پھٹ رہے ہیں، سی این جی کیخلاف کاروائی کیوں کی جا رہی ہے ‘آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایش
انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا غیر قانونی استعمال کیوں نہیں روکتی، ٹرانسپورٹ مافیا معمولی فائدے کیلئے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں،اوگرا ہمارے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے‘مرکزی چیئرمین بریگیڈئیر (ر) افتخار احمد
پیر 20 مئی 2019 15:45
(جاری ہے)
سرکاری ادارے اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے حادثات کی اصل وجہ کو دور کرنے کے بجائے ایک جائز اور قانونی کاروبار کے خلاف مہم شروع کر دیتے ہیں حالانکہ اوگرا نے 26 دسمبر 2013 کو ایل پی جی قوانین میں ترمیم کر کے ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر لگوانے کو غیر قانونی قرار دیا تھا مگر ان احکامات پر عمل درامد نہیں ہو سکا۔
ایل پی جی بلند شعلے والی گیس ہے، یہ ہوا سے بھاری ہوتی ہے اس لئے لیک ہونے کی صورت میں گاڑی میں بھر کر نقصان کا سبب بنتی ہے جبکہ سی این جی ہوا سے ہلکی ہوتی ہے اورلیکج کی صورت میں زیادہ پریشر کی وجہ سے گاڑی سے باہر نکل جاتی ہے۔ اسکے علاوہ ایل پی جی کو گاڑیوں میں استعمال کرنے کیلئے سی این جی کٹ میں ردوبدل کرنا پڑتا ہے جو خطرناک ثابت ہوتا ہے جسکی روک تھام ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے زیاں کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جومعمولی فائدے کیلئے ایل پی جی کو بطور ایندھن استعمال کر رہے ہیں جبکہ موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ ادارے اور ضلعی انتظامیہ بھی انکے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان میں کبھی کوئی سی این جی سلنڈر نہیں پھٹا ، جو بھی حادثات ہوئے ہیں وہ غیر معیاری سلنڈر اور ایل پی جی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کہ وجہ سے ہوئے ہیں ۔ زیادہ تر حادثات ان علاقوں میں ہوتے ہیں جہاں ٹریفک پولیس بدعنوان ہے اور ٹرانسپورٹ مافیا سے ملی ہوئی ہے ۔ برگیڈئیر (ر) افتخار احمدنے کہا کہ متعلقہ اداروں نے کبھی اوگرا کے احکامات پر عمل درامد نہیں کروایا جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے جو عوام کے جان و مال کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنے احکامات پر عمل درامد کروائے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم