ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں‘میاں خرم الیاس

ڈالر کے مقابلہ میںروپے کی قدر میں کمی سے صنعتی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے

پیر 17 جون 2019 14:31

ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں‘میاں خرم الیاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے ڈالر کی قیمت157روپے سے بڑھنے اور روپے کی قدر میںکمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو معیشت کیلئے خطرناک ہے اور اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ اس سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔

اس لیے حکومت روپے کی قدر کو گرنے سے روکنے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں انہوںنے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں بھی500ارب روپے کا اضافہ ہوگا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں خرم الیاس نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے اس بیان پر کہ صورتحال تشویشناک ہے روپے کی قدر نہیں سنبھالی جاسکتی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آئی ایم کی ایما پر مشیر خزانہ مقرر ہوگا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے وہ ملک کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی زبانی بولے گا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے کاروباری لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جبکہ عوام مہنگائی تلے دبتے جارہے ہیں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے نجی شعبے کو اپنے کاروباری منصوبے بنانے اور مستقبل کے اندازے لگانے میں شدید مشکل درپیش آرہی ہے کیونکہ مقامی صنعتی شعبہ مختلف مصنوعات تیار کرنے کیلئے زیادہ تر خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے۔اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت میںاضافہ روکنے اور روپے کی قدر بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں