اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت تک بند کرنے ..

پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(خبر جاری ہے)

لاہور سے سوئی نادرن گیس کمپنی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سطح پر گیس کی مانگ میں اضافے کے باعث پنجاب کے تمام ریجنز میں سی این جی سیکڑ کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے آئندہ احکامات تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی،گزشتہ گیارہ روز کے دوران لاہور شیخوپورہ، ساہیوال، گجرات سمیت ریجن ٹو کے شہروں میں صرف ایک دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی گئی تھی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں