ْمحکمہ خوراک پنجاب (آج )سے 1375 روپے بمعہ باردانہ فلور ملز کو سرکاری گند م کا اجراء کریگی

20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت786 روپے ،ریٹیل قیمت 808 روپے ہوگی

اتوار 18 اگست 2019 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلورملوںکوآج ( پیر) سے 1375 روپے بمعہ باردانہ گندم کا اجراء کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت786 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 808 روپے ہوگی۔پنجاب بھر میں ڈویژن ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کو 25 بوری فی باڈی کوٹہ کا اجراء ہوگا جبکہ دیگر ڈسٹرکٹ کیلئے 20 بوری فی باڈی گندم کا کوٹہ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں