دوکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کمیٹی میں مزیدتاجروں نمائندوں کا اضافہ خوش آئند ہے ‘افتخار بشیر

کمیٹی میں تاجروں کی12نمائندوں،ماہرین ٹیکس امور،ایف بی آر کے نمائندوں سے مسئلہ باآسانی حل ہوگا،صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 20 اگست 2019 14:08

دوکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس کمیٹی میں مزیدتاجروں نمائندوں کا اضافہ خوش آئند ہے ‘افتخار بشیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے دوکانداروں یک لیے فکسڈ ٹیکس کمیٹی میں مزید تاجروں کے نمائندوں کے اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کمیٹی میں تاجروں کے نمائندوں کی تعداد12ہوگئی ہے ۔ کمیٹی میںتاجروں کی12نمائندوں 2 ماہرین ٹیکس اموراور ایف بی آر کے 2نمائندوں کے باہمی مشاورت سے دوکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کا مسئلہ باآسانی حل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ احتجاجی تحریکیں ملکی معیشت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اورایک دن کی ہڑتال سے ملک کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے فکسڈ ٹیکس مسئلہ سے تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے دوکانداروں پر فکسڈ ٹیکس سے معیشت ترقی کرے گی فکسڈ ٹیکس مسئلہ کے حل سے تاجربرادری خوشگوار ماحول میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور فکسڈ ٹیکس ادا کرکے حکومت کے ریونیو میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو مضبوط و مستحکم بنائیں گے اس لیے فکسڈ ٹیکس مسئلہ پر حکومت تاجروں کے ساتھ لچکدار رویہ اپنائے اور تاجروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں