برآمدی اہداف کی تکمیل کیلئے معاشی میدان میں اصلاحات لائی جائیں‘شہباز اسلم

صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے ‘ فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

بدھ 21 اگست 2019 14:59

برآمدی اہداف کی تکمیل کیلئے معاشی میدان میں اصلاحات لائی جائیں‘شہباز اسلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ برآمدی اہداف کی تکمیل کیلئے معاشی میدان میں اصلاحات لائی جائیں بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافوں سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور بیرون ملک ان کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات سے برآمدات اور حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے جس سے صنعتکاروتاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے بے جا ٹیکس اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اضافہ سے اشیاء کی پیداواری لاگت دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے بالواسطہ طور پر عوام متاثر ہورہی ہے۔ پیداوار کم ہونے سے برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ برآمدات بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔جن میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی بھی شامل ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں