جولائی تا اگست جاری کھاتوں کا خسارہ 54فیصد کم ہونا خوش آئند ہے ، افتخار بشیر

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی اس رپورٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے جس کے مطابق جولائی تا اگست تک حکومت کے جاری کھاتوں کا خسارہ 54 فیصد کم ہوگیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی مستحکم اور مضبوط معاشی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارہ میں کمی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو مزید قرضوں سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ملکی معیشت بحران سے نکل کر استحکام کی طرف گامزن ہونے سے اقتصادی ترقی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے برآمدی شعبہ کے ٹیکس ریفنڈزکی مد میں 22 ارب روپے ادا کرنے اور خصوصی پروگرام کے تحت ایکسپورٹرز کے 100فیصد ٹیکس ریفنڈز ہر ماہ ادا کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے برآمدی شعبہ کو سرمایہ کی کمی سے نجات ملے گی اور ایکسپورٹرز کے دلجمعی سے ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے معیشت مستحکم اور ملک خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں