دو بڑے خساروں پر قابو پانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے‘زاہد بخاری

تجارتی خسارے میں35فیصد کمی ،درآمد میں کمی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ‘پاکستان انٹرپرنیورزفورم گروپ

منگل 15 اکتوبر 2019 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دوبڑے خساروں پر قابو پانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔ پاکستان کو کرنٹ اکائونٹ اور مالیاتی خسارہ جیسے دو اہم مسائل سے سامنا رہا ماہانہ 2ارب ڈالر کرنٹ اکائونٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔

2014سی2017کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا موجودہ حکومت نے انتہائی کامیابی سے ماہانہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ نصف سے بھی کم کیا جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت کی مستحکم اور مضبوط معاشی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارہ میں کمی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو مزید قرضوں سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کے دور میں ملکی قرض جی ڈ ی پی کا 80فیصد ہوگیا ہے ۔روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے ۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد بخاری نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں35کمی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ 3ماہ میں کوئی قرضہ نہ لینا اور حکومتی اخراجات کو کنٹرول کرنے سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں ۔رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں بیرونی تجارت پر قابو پانے اور باہر سے سرمایہ کاری کیلئے 340ملین ڈالرز کے اضافہ سے صنعتی شعبہ کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جس سے صنعتی شعبہ میں ملازمتوں میں اضافہ سے بے روزگاری میں کمی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں