صنعتکاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے موثراقدامات اٹھا رہے ہیں،ملک اسد علی کھوکھر

منگل 15 اکتوبر 2019 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما وصوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2 ماہ میں صنعتی اصلاحات تیار کرنے کی ہدایت انتہائی خوش آئند ہے،معاشی نظام مستحکم بناکر ملکی ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے‘معاشی استحکام سے ہزاروں بے روزگاروں کو ملازمت کی سہولت دستیاب ہوگی‘نجی سیکٹر کو ملکی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کو ملک میں ہر قسم کی صنعتی آزادی حاصل ہے‘وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا‘ہر قسم کی ہچکچاہٹ دور کرنے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی‘صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعتکار اور مزدور کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں‘ملک میں کرپٹ عناصر کیخلاف احتساب کا دائرہ بڑھا کر ملکی ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں