غیر ملکی سرمایہ کاری میں112فیصد اضافہ مضبوط معاشی صورتحال کا ثمر ہے‘میاں خرم الیاس

کاروبار میں آسانیوںسے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن بہترہونے سے غیر ملکی سرمایہ کار ی میں مزید اضافہ ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 14:48

غیر ملکی سرمایہ کاری میں112فیصد اضافہ مضبوط معاشی صورتحال کا ثمر ہے‘میاں خرم الیاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معیشت کے استحکام اور ملک پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالہ سے جاری شدہ اعداد و شمار سے بھی اس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

ستمبر کے مہینے میں ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کے حجم میں 112فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ 26مہینوں کی بلند ترین سطح ہے انہوںنے کہا ک غیر ملکی سرمایہ کاری میں 112فیصد اضافہ حکومت کی مضبوط معاشی صورتحال کا ثمر ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گااور ملک بھر میں روز گار کے لاکھوں مواقع کی دستیابی سے بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کاروبار کی رجسٹریشن اور اس کو چلانے سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے انسپکشن فری بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار پر لگائے جانے والے غیر ضروری ٹیکسز کو ختم کرنے ، کاروبار کی رجسٹریشن اور اس کو چلانے کے لیے درکار لائسنسوں، این او سی اور اجازت سے متعلق تمام تفصیلات اکٹھی کرنے ،غیر ضروری تقاضوں کو ختم اور طریقہ کار کو آسان بنانے سے کاروبار میں آسانی، ٹیکسوں میں رعایت،صنعتی مشینری کی درآمد پر ٹیکسوں کے خاتمہ سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن ہوئی ہے اس سے غیر ملکی سرمایہ کار ی میں مزید اضافہ ہوگا،اور نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں