شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پرلانے اور مہنگائی میں کمی لانے کے اقدامات کیے جائیں ‘ افتخار بشیر

ملکی معاشی شرح نمو9سال کی کم ترین سطح مہنگائی 4سال بعد ہدف سے تجاوز کرنا تشویشناک ہے‘،صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 21 جنوری 2020 14:19

شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پرلانے اور مہنگائی میں کمی لانے کے اقدامات کیے جائیں ‘ افتخار بشیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر نئی سرمایہ کاری اور مہنگائی میں کمی کیلئے پالیس ریٹ کو سنگل ڈیجیٹ پر لانے اور مہنگائی میں کمی لانے کے اقدامات کیے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ معاشی سست روی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ معاشی سست روی میں مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنا ایک چیلنج ہے حکومت کو آمدن بڑھانے اور اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے ملکی معاشی شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جب کہ مہنگائی 4سال بعد ہدف سے زائد رہی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معیشت کی رفتار 3فیصد تک سست رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت روپے کی قدر میں کمی سے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی ترقی متاثر ہورہی ہے اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاء پر اثر پڑا، افراط زر 12فیصد تک خدشہ ہے ملکی معاشی شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ مہنگائی چار سال بعد ہدف سے تجاوز کرنا تشویشناک امر ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں