ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں 11ہزار114ارب روپے اضافہ تشویشناک ہے ‘خادم حسین

قرضوں کی ادائیگی کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ،عوام متاثر ہورہے ہیں‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 18 فروری 2020 13:30

ڈیڑھ سال میں ملکی قرضوں میں 11ہزار114ارب روپے اضافہ تشویشناک ہے ‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک پر قرضوں کابوجھ جی ڈی پی کا94.1فیصد ہوگیا ہے ۔ڈیڑھ سال میں اندرونی قرضوں کے بوجھ میں5ہزار 260ارب روپے جبکہ بیرون قرضوں میں3ہزار 198ارب اضافہ ہوا ۔

انہوںنے کہا کہ حکومتی بڑھتے ہوئی قرضے معیشت پر بوجھ اور ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ بھاری قرضوں کے عوض آئی ایم ایف معاہدے کے تحت روپے کی قدر میں کمی سے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی ترقی متاثر ہورہی ہے اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاء پر اثر پڑا، افراط زر 13فیصد سے زائد ہوچکاہے ملکی معاشی شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح پر ہے انہوںنے کہاکہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں