فہیم الرحمن سہگل ایف پی سی سی آئی کی مرکزی کمیٹی برائے کسٹمز انٹیلی جنس کے کنوینر بن گئے

منگل 18 فروری 2020 23:36

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کو مرکزی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹمز انٹیلی جنس کا کنوینر مقرر کردیا ہے۔ فہیم الرحمن سہگل کے وسیع تجربہ اور مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کی یہ اہم کمیٹی ان کے حوالے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فہیم الرحمن سہگل نے میاں انجم نثار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹمز انٹیلی جنس کو پوری طرح فعال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ صرف تاجر برادری کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہترین اور قابل عمل تجاویز بھی مرتب کی جائیں گی جو کسٹمز انٹیلی جنس سے متعلق مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں