کروناوائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کوتاہی نہ برتی جائے‘ لاہور چیمب

منگل 25 فروری 2020 20:38

کروناوائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کوتاہی نہ برتی جائے‘ لاہور چیمب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کروناوائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ کوئی بھی کوتاہی ملک کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ کروناوائرس کے خاتمے کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کو سراہتے اور وہاں کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کروناوائرس نے دیگر ممالک کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اگر بے احتیاطی کی وجہ سے کروناوائرس خدانخواستہ پاکستان پر حملہ آور ہوا تو ملک کو بھاری نقصان کا اندیشہ ہے، اگر چین جیسے ترقی یافتہ ملک کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مسائل کا سامنا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کیسے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر جدید آلات سے لیس میڈیکل ٹیمیں تمام مشتبہ افراد کا باریک بینی سے معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات کا انتظار کیے بغیر اس وائرس کے تدارک کی ویکسینیشن پر بھی ابھی سے کام شروع کردینا چاہیے تاکہ اگر یہ کسی شخص میں منتقل ہو تو اس پر برقت قابو پایا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں