تاجروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیاجائے ’شفیق ر ضا قادری

ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے معاشی توازن برقرار رکھنا ہوگا‘چیئرمین انجمن شہر یان لاہور

بدھ 8 اپریل 2020 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ تاجروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیاجائے، تاجروں کی مالی مشکلات کا احساس اور انہیں اپنے بچوں کیلئے باعزت طور پر روٹی کمانے دی جائے،ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے معاشی توازن برقرار رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ 2020پاکستان کی کمزور معیشت کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے داخلی اور خارجی محاذ پر معاشی توازن کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کرونا وائر س کی وبا سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کے ذریعے داخلی امن وامان کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

انہو ں نے کہاکہ کاروباری سرگرمیوں کی زیادہ عرصہ کیلئے بندش ہمارے لئے کثیر الجہتی سماجی، معاشی اور معاشرتی مسائل پیدا کر سکتی ہے جبکہ حکومت نہ تو تمام بے روزگار لوگوں تک پہنچ سکتی ہے اور نہ ہی اس کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ وہ ان کی مدد کر سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر دکانداروں کیلئے ایس او پی کا اعلان کرے تاکہ وہ ان پر عمل درآمد کیلئے ضروری اقدامات کر کے 15اپریل سے اپنی کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں شروع کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں