اوور لوڈنگ قومی شاہراہوں کی تباہی کا سبب بن رہی ہے‘گڈز ٹرانسپورز

حکومت نے تمام شعبو ں کو تباہ کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑ رہی ‘ اظہر قادری

بدھ 12 اگست 2020 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) آ ل پاکستان گڈز ٹرانسپور ٹ اونرز ایسو سی ایشن لاہور ڈو یژن کے جنر ل سیکرٹری محمد اظہر قادی نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ قومی شاہراہوں کی تباہی کا سبب بن رہی ہے،حکومت نے تمام شعبو ں کو تباہ کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑ رہی ،ایکسل لو ڈ قانو ن پر بھی عملدآمد نہیں ہو سکا،اوور لوڈنگ سے خطرناک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے رہنما آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن چوہدری قمر الزمان گل،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ محمد اظہر قادی نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب آ پ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملکی مفاد میں دیئے گئے آرڈر اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جس کے باعث نہ صرف قومی شاہراہیں تباہ برباد ہو رہی ہیں بلکہ قومی خزانے کو اربوں روپے سالانہ کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے انہو ں نے کہاکہ خطرناک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جا رہی ہیں ، بس اب حکومت نے پوری ایمانداری سے تمام شعبوں کو آخری دھکا دے کر اپنا فرض نبھا دیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں