صارفین کیلئے نئے سال کا تحفہ ، ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو تک کمی

منگل 31 دسمبر 2013 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2013ء) ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ۔ ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو ،235روپے گھریلو سلنڈر اور905روپے کمرشل سلنڈر میں کمی ہوگئی۔ فی ٹن کی قیمت میں 20000روپے تک کمی ہوئی ہے ۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت گرنے کی وجہ سے ہوئی۔بین القوامی مارکیٹ میں قیمت 159ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 1175ڈالر سے کم ہوکر1016ڈالر فی میٹرک ٹن تک آگئی۔

اوگرا قانون کے مطابق قیمتوں میں کمی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جس کے بعد ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی باردسمبرکے ماہ میں قیمت میں مسلسل کمی ہونا حکومت کی بہتر حکمت عملی اور ایل پی جی پالیسی 2013ء کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایل پی جی مافیہ کا خاتمہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ گر چکی ہے۔

ایل پی جی مافیہ کہ اجاراداری کی وجہ سے غریب صارفین کو ہمیشہ سردیوں میں گیس 250روپے فی کلو ملتی تھی لیکن آج ملک بھر میں قیمت 100روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 125سے 130روپے فی کلو دستیاب ہے۔ بہتر حکمت عملی پر وزیراعظم ، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کا بے حد مشکور ہوں ۔ اوگرا سے گزارش کرتے ہیں کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے پر سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں