لاہور چیمبرالیکشن،پیاف فائونڈرز الائنس کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:19

لاہور چیمبرالیکشن،پیاف فائونڈرز الائنس کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) لاہور چیمبر کے انتخابات میں صرف ۵ دن باقی رہ گئے ہیں، پیاف فائونڈرز الائنس کی الیکشن کیمپین عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین اور امیدواران نے گزشتہ روزبیڈن روڈ، فیروزپور روڈ اور برانڈرتھ روڈ ،لوہا مارکیٹ علامہ اقبال ٹائون کریم بلاک کے کامیاب دورے کئے اور تاجر برادری کو سال بھر کی خدمات اور منشور سے آگاہ کیا۔

ان دوروں میں پیاف فائونڈرز الائنس کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین افتخار علی ملک ، محمد علی میاں، شیخ محمد آصف، عرفان اقبال شیخ میاں نعمان کبیر، میاں زاہد جاوید،خواجہ خاور رشید،ناصر حمید خان،ذیشان خلیل، مدثر مسعود چوہدری،میاں وقار، انیس ارشد شیخ، شاہد ڈوگر، ملک عثمان، اشرف بھٹی،فیروز اور دیگر ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ہر مارکیٹ میں قائدین اورایسوسی ایٹ کلاس امیدوارن کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور توقع سے بڑھ کر تاجر برادری کی طرف رسپانس ملا۔ان مواقعوں پرالائنس کے قائدین نے کہا پیاف فائونڈرز الائنس لاہور چیمبر کی طاقت ہے جس نے پچھلے سولہ سال سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔بزنس کمیونٹی کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو پیاف فائونڈرز الائنس نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا اور ایوان بالا تک تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی، یہی وجہ ہے کہ تمام تاجر و صنعتکار ہمیشہ پیاف فائونڈرز الائنس کے حق میں ووٹ کاسٹ کرکے کامیاب کرواتے ہیں۔

اس عزم کا اعادہ پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین نے برانڈرتھ روڈ اور لنڈا بازار سٹیل شیٹ مارکیٹ کے کامیاب دوروں کے موقع پر کیا۔ الیکشن2018-19 کے سلسلے میں الائنس اورامیدواران نے لاہورکی مشہو ر اور اہم تجارتی مراکز برانڈرتھ روڈ، دل محمد روڈ ،رحمان گلیاں، ریلوے روڈ آسٹریلیا چوک اور سٹیل شیٹ مارکیٹ (لنڈا بازار) کا کامیاب دورہ کیا ۔

برانڈرتھ روڈ مارکیٹ سے میاں اسلم، ملک خالد، مبشر شاہ، رانا ندیم ، عامر سہیل، آغا ذوالفقار، سید مختار علی ، طاہر منظور، ذیشان خلیل اور شیخ سجاد افضل نے اپنی مارکیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے پیاف فائونڈرز الائنس کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ لنڈا بازار سٹیل شیٹ مارکیٹ سے انجم محمود بٹ، راجہ عدیل اور راجہ وسیم شاہد بٹ حاجی شیخ صلاح الدین ، نعیم بادشاہ و دیگر تاجران نے بھی پیاف فائونڈرز الائنس کے راہنمائوں کا زبردست استقبال کیا اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

ان دوروں میں پیاف فائونڈرز الائنس کے امید واران اور مارکیٹوں اور لاہور چیمبر سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بشمول الائنس کے چیئر مین میاں انجم نثار، سٹیئرنگ کمیٹی چیئرمین میاں محمد اشرف،شیخ محمد آصف، عرفان اقبال شیخ،ذیشان خلیل، ملک ندیم،مدثر مسعود، میاں زاہد جاوید، خرم لودھی ،شہزاد اسلم ،سید مختار شاہ ،ملک خالدسمیت مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما ئوں نے بھی شرکت کی۔

چیئر مین میاںانجم نثارنے اپنے استقبالیہ میںکہا کہ بزنس کمیونٹی پیاف فائونڈرز الائنس پر پچھلے سولہ سالوں سے اعتماد کر رہی ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی فتح ہمارا مقدر بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیاف الائنس لاہور کے تاجروں کی و احد تنظیم ہے،شیخ محمد آصف اور محمد علی میاںنے کہا کہ آئندہ چیمبر کے الیکشن میں پیاف فائونڈرز الائنس بھرپور طاقت سے اور جیت کرسب کو ثابت کرے گی کہ وہ بزنس کمیونٹی کی کی اصل آواز ہے۔

اس موقع پر الائنس کے قائدین نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے اورانشاء اللہ تمام مسائل تاجر برادری کے حق میں حل کر لئے جائیں گے۔ ۔فیروزپور روڈ بورڈ کی طرف سے چیئرمین فیروزپور روڈ بورڈ چوہدری محبوب علی سرکی، دیگر عہدیداران بشمول حاجی محمد ادریس، طاہر محمود بھٹی ، خادم حسین، عمران یونس، سید وقاص ودیگر نے تمام امیدواران اور پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین کا پر جوش استقبال کیا اور اعلان کیا کہ فیروزپور روڈ بورڈ کے تمام عہدیداران و ممبران تنظیمیں لاہور چیمبر الیکشن کے سلسلے میں پیاف فائونڈرز الائنس کے ساتھ ہیں انھوں نے کہا کہ چونکہ الائنس کے قائدین مسائل کو سمجھتے ہیں اور مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں اس لئے ہم الائنس کے امیدواران کو ایک مرتبہ پھر لاہور چیمبر الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔

پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین محمد علی میاں، میاں زاہد جاوید، میاں نعمان کبیر، ذیشان خلیل نے الائنس کی حمایت کرنے پرتمام مارکیٹس کے تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت اور ایف بی آر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسیشن معاملات پر بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر فرنس آئل اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جانی چاہیے تا کہ عوام کو ریلیف دیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس کی پچھلے سترہ سالہ کامیابی اس کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں