تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز اور ڈیویلپرز کی تفصیلات جاری

63ارب مالیت کی127 پراجیکٹس رجسٹرڈ ، 109 ارب مالیت کی114 پراجیکٹس رجسٹریشن کے پراسیس میں ہیں

بدھ 21 اکتوبر 2020 12:42

تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز اور ڈیویلپرز کی تفصیلات جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے وزیراعظم کی طرف سے تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز اور ڈیویلپرز کی تفصیلات جاری کردیں،مراعاتی پیکیج سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز و کمپنیوں کی تعداد 127 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 19 اکتوبر 2020 تک 127 پراجیکٹس ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن کی کل مالیت 63 ارب روپے بنتی ہے، دوسری جانب 108 افراد 114 پراجیکٹس کی رجسٹریشن کرانے کے پراسیس میں ہیں جن کی کل مالیت 109 ارب روپے تک ہے۔

مختلف شہروں میں پراجیکٹس رجسٹریشن کے اعدادو شمار کے مطابق کراچی سے 61، لاہور 44، اسلام آباد 30، راولپنڈی 19، فیصل آباد 10 اور ملک کے دیگر شہروں سے پراجیکٹس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق اسکیم کے تحت پراجیکٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں