فیشن اورٹیکسٹائل انڈسٹری ملک کے لئے بہت کثیر زرمبادلہ کماسکتا ہے، میاں طارق مصباح
لاہور چیمبر معیشت کے وسیع تر مفاد میں اس شعبہ سے ہرممکن تعاون کرے گا،صدر
پیر 30 نومبر 2020 19:02
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر معیشت کا ایک اہم ستون ہے کیونکہ اس کا ملکی برآمدات میں60 فیصد حصہ یا 12.8ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے، ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کررہا ہے کیونکہ بین الاقوامی خریدار کورونا کی وجہ سے دوسرے علاقائی ممالک کی بجائے پاکستان کا رخ کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان نے بھی ٹیکسٹائل کی صنعت کی تیز رفتار گروتھ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس صنعت کے لیے افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے، پاکستان اگر مغربی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو، وہ فیشن انڈسٹری کی برآمدات کے ذریعے بہت زرمبادلہ کما سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فیشن انڈسٹری کے لئے اعلیٰ ترین معیاری کام اور فن کے ذریعے پاکستان کے تاثر کو تبدیل کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہو گا۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری، اربوں ڈالر کی بین الاقوامی فیشن مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔میاں طارق مصباح نے کہا کہ پاکستان کی فیشن ڈیزائننگ اورکلاتھنگ انڈسٹری اپنی برآمدی صلاحیت کی وجہ سے قومی معیشت کے لئے ایک اہم شعبہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں کو مستقبل میں اس شعبے کی ترقی کے وسیع امکانات کے پیش نظر اس شعبے کو بھرپور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ کنوینر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فیشن اینڈ ٹیکسٹائل نبیل افتخار نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اہم مقام حاصل کرنے کے لئے اپنی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی فیشن ڈیزائنرز کے مابین اشتراک ایک سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے ملک کے لئے زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے تیار کڑھائی کو دوسرے ممالک کے ڈیزائن کے ساتھ ملاکر اس شعبے میں مزید تخلیق کی جا سکتی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری