میاں اسلم اقبال کا مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم

انتظامیہ 24گھنٹوں کے اندر چینی کی قیمتوں میں کمی لائے، گراں فروشوں کی دکانیں غیر معینہ مدت تک سیل کر دی جائیں‘صوبائی وزیر

بدھ 2 دسمبر 2020 17:23

میاں اسلم اقبال کا مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہواجس میں اشیا ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈان کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ 24گھنٹوں کے اندر چینی کی قیمتوں میں کمی لائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 77 روپے ہواور فروخت 100 روپے فی کلو سے زائدپر ہو یہ برداشت نہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اشیا ضروریہ کی طلب اور رسد کا مسئلہ نہیں، نوٹیفائی قیمتوں پر عملدرآمد کامسئلہ ہے۔انتظامیہ خواب غفلت سے بیدار ہو اور اپنا متحرک کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

جن دکانوں پر گراں فروشوی ہو انہیں غیر معینہ مدت کے لئے سیل کردیا جائے۔

کسی علاقے سے گراں فروشوی کی شکایت آئی تو متعلقہ انتظامیہ جوابدہ ہوگی۔میاں اسلم اقبا ل نے کہا کہ مارکیٹوں میں آٹا، چینی اور دیگر اشیا کی وافر فراہمی سے قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔تاہم بعض علاقوں میں گراں فروشوی کی شکایات ہیں، انہیں دور کیا جائے۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت،کمشنر،ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں