کیا ملک کوچلانے کے لئے ہر روز ایمنسٹی سکیمیں لانا پڑیں گی ‘ ٹیکس ماہرین

ایف بی آر،ٹیکس دہندگان میںاعتمادکے فقدان کیوجہ سے عوام چور راستے تلاش کرتے ہیں ٹیکس دینے والوں کونوٹسزکااجراء فیشن بن چکا ہے‘ سابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل جاویدمسعود بھٹی،پیٹرن ٹیکس بارضیا حیدر

بدھ 20 جنوری 2021 12:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اپیل کے پلیٹ فارم پر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کا عمل دخل ختم ہونا چاہیے ،ایف بی آر کے افسران کے فیصلوں پر چیک اینڈ بیلنس کیلئے اعلیٰ سطحی بااختیار کمیٹی تشکیل دی جائے،ایف بی آراور ٹیکس دہندگان میںاعتمادکافقدان ہے اس لئے عوام چور راستے تلاش کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارسابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو جاوید مسعود طاہر بھٹی اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیڑن ضیا حیدر رضوی نے ٹیکس کنسلٹنٹ کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ ایف بی آرمیں نئے ٹیکس دہندگان کو تلاش کرنے کی بجائے پہلے سے ٹیکس دینے والوں کونوٹسزکااجراء فیشن بن چکا ہے ۔ حکومت ایف بی آرکے ذمہ داران سے سوال کرے ٹیکس نیٹ میں کیوں اضافہ نہیں ہو رہا اور اس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کی جائے۔

(جاری ہے)

کیا ملک کوچلانے کے لئے ہر روز ایمنسٹی سکیمیں لانا پڑیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ زورزبردستی والے طریقے پائیدار نہیں ہوتے اس لئے ایک میکنزم بنایا جائے تاکہقابل ٹیکس آمدن رکھنے والے بغیر کسی خوف وخطرے کے ایف بی آرسے خودرجوع کریں ۔ا نہوں نے کہا کہ اپیل کے پلیٹ فارم کو ایف بی کے تسلط سے آزادکیا جاناچاہیے اورافسران کے فیصلوں پر چیک اینڈبیلنس کیلئے اعلیٰ سطحی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس کابھی تھرڈپارٹی آڈٹ ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں