کوئی کمپنی صرف رجسٹریشن پر عوام سے فنڈز اکھٹا نہیں کر سکتی‘ ایس ای سی پی

دو کمپنیوں لاسانی آئل ٹریڈرز اور نیو لاسانی چکس چکن کو بند کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا

بدھ 20 جنوری 2021 22:01

کوئی کمپنی صرف رجسٹریشن پر عوام سے فنڈز اکھٹا نہیں کر سکتی‘ ایس ای سی پی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے متنبہ کیا ہے کہ عوام جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی کمپنی صرف رجسٹریشن پر عوام سے فنڈز اکھٹا نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ای سی پی نے دو کمپنیوں لاسانی آئل ٹریڈرز اور نیو لاسانی چکس چکن پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، ان کمپنیوں کو بند کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ای سی پی نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو نا اہل قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، کسی کمپنی کو صرف رجسٹریشن پر عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ادارے کے ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں اور ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے ریفرنس بھیج دئیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں