ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد تعمیراتی شعبے میںتذبذب کی فضاء ختم ہو گی‘ محمد سعید

بلڈرز ، ڈیویلپرز ایف بی آر کی ویب سائٹ کے ذریعی31 دسمبر تک منصوبہ رجسٹرڈکرائیں‘چیف کوارڈی نیٹر پراپرٹیز انویسٹرز

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) تعمیراتی شعبے کیلئے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع سے کھربوں روپے مالیت کے منصوبوں پر عملی پیشرفت ہو سکے گی ،اس سے بلڈرز اور ڈیویلپرز کے ساتھ ساتھ خریداروں کو بھی سہولت ملے گی جو خوش آئند ہے ۔پراپرٹیز انویسٹرز کی نمائندہ تنظیم کے چیف کوارڈی نیٹر محمد سعید خان نے کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد تذبذب کی فضاء کاخاتمہ ہوگا اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں مزید اعتمادآئے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع سے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کی آخری تاریخ میں بھی ایک سال کا اضافہ ہوگیا ہے اور اب منصوبہ 30 ستمبر 2022 کے بجائے 30 ستمبر 2023 تک مکمل کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت ہائوسنگ یونٹس یا پلاٹ کی خریداری کرنے والوں کو بھی ذرائع آمدن کی چھوٹ میں مزید 6 ماہ کی چھوٹ دی گئی ہے۔تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر ٹیکس دہندگان کو الیکٹرانک نوٹسزبھی جاری نہیں ہوسکیں گے جس سے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بلڈرز یا ڈیویلپرز ایف بی آر کی ویب سائٹ کے ذریعی31 دسمبر تک منصوبہ رجسٹر کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں