کمزور موبائل سگنلزکاروباری شعبے کومتاثر کررہے ہیں‘ لاہورچیمبر

منگل 26 جنوری 2021 19:04

کمزور موبائل سگنلزکاروباری شعبے کومتاثر کررہے ہیں‘ لاہورچیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ بادامی باغ اور دیگر مارکیٹوں میں انتہائی کمزور موبائل سگنلز کے سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے اور سیلولرکمپنیوں کو یہ مسئلہ فورا حل کرنے کی ہدایت کرے۔

(جاری ہے)

تاجروں اور سیلولرکمپنی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان نے کہا کہ فرسودہ ٹیکنالوجی اور عدم توجہی کی وجہ سے بادامی باغ اور دیگر مارکیٹوں میں موبائل سگنلز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

موبائل فون کاروباری شعبے کے لیے ناگزیر بن چکا ہے لہذا کمزور سگنلز کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلولر کمپنیاں صارفین سے اربوں روپے حاصل کررہی ہیں ، جوابا بہترین خدمات مہیا کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے اور بادامی باغ سمیت دیگر مارکیٹوں میں موبائل سگنلز کی کوالٹی بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں