ْقطر سے سستی ایل این جی معاہدہ خوش آئند،توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ‘وسیم چاولہ

قطر سی30لاکھ ٹن ایل این جی سے گیس بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی‘چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 1 مارچ 2021 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور محمد وسیم چاولہ نے ایل این جی معاہدہ 10سال کیلئے ہے اور اس میں4سال بعد نظرثانی ہوسکے گی نئے معاہدے میںقیمت برینٹ کی13.37کی بجائے 10.20فیصد ہونے سی31فیصد بچت سے 3ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا،سردیوں میں اسی قیمت پر زیادہ گیس کی فراہمی سے موسم سرما میں صنعتی شعبہ کو گیس کی بندش کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین مسعود نظامی ، وائس چیئرمین محمد عدیل بھٹہ کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ قطر سے نئے معاہدہ میں اس گنجائش کہ موسم سرما میں فالتو ایل این جی بھی اسی قیمت پر حاصل کی جاسکے گی سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گااس سے قبل ہر سال موسم سرما میں صنعتی شعبہ کو گیس کی سپلائی بند کردی جاتی تھی جس سے گیس سے چلنے والے صنعتی یونٹ بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ی کاشکار ہورہے تھے نئے معاہدہ سے صنعتی یونٹوں کو موسم سرما میں بھی ان کی ضروریات کے مطابق گیس دستیاب ہونے سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہ کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں