فروری میں پاکستانی برآمدات2ارب ڈالرز سے زائد ہونا خوش آئند ہے‘شہبازاسلم

مسلسل پانچویں مہینے پاکستانی برآمدات2ارب ڈالر ز سے زیادہ ہونے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا

بدھ 3 مارچ 2021 18:06

فروری میں پاکستانی برآمدات2ارب ڈالرز سے زائد ہونا خوش آئند ہے‘شہبازاسلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال فروری میں پاکستانی برآمدات2ارب ڈالرز سے زائد ہونا خوش آئند ہے ،اس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی،برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ رواں مالی سال امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں9.82فیصد اضافہ ہوا،یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جس میں پاکستانی برآمدات 2ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملازمتوں کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہباز اسلم نے کہا کہ امریکہ برطانیہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ملکی صنعتی شعبہ کی کارکردگی کے باعث ہے اور اس میں ایکسپورٹرز کا فعال کردار نمایاں ہے۔انہوںنے کہا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے اور راہ میٹیریل اور ایکسپورٹ پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ کیاجائے تاکہ برآمد کنندگان دلجمعی ، یکسوئی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں