نائیجریا میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

جمعرات 4 مارچ 2021 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے نائیجریا میں جون میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

16سی18جون تک منعقد ہونے والی فوڈ اینڈ بیوریجز ویسٹ افریقہ نمائش میں ڈیری مصنوعات، جوسز، کنفکشنری،چائے، بیکری اینڈ کنفکشنری مصنوعات، سمندری خوراک، لائیو سٹاک، پروسیڈ فوڈ، چاول،پولٹری ، پولٹری کی تیار مصنوعات،فوڈ پیکجنگ، خوراک کے پیکنگ میٹریلز اور کچن اپلائنسز کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں شرکت کے خواہشمند 15مارچ تک اپنی درخواست جمع کر اسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں