بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات سے گروتھ ریٹ بڑھے گا، صنعتکاری و سرمایہ کاری میںاضافہ ہوگا‘نصراللہ مغل

مختلف ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے پیداواری لاگت میںکمی سے مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی‘ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 14 جون 2021 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ بجٹ میں اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں معاشی سرگرمیوںسے مثبت اثرات مرتب ہو ںگے ،گروتھ ریٹ بڑھے گا اور صنعتکاری و سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے کئے گئے اقدامات سے سیلف اسیسمنٹ اور تھرڈ پارٹی آڈٹ سے اعتماد بڑھے گا۔36سیکٹرز میں سی12 سیکٹرز پرود ہولڈنگ ختم کرنا، خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی،کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرنا خوش آئند ہے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء سستی ہونگی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور سستی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں مزید اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو مزید بیرونی قرض لینے سے نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

نصر اللہ مغل نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی شعبہ کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا زیادہ تر آئٹمز پر کسٹم و ریگولیٹر ڈیوٹیز ختم کی گئیں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا انکم ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی طرف سے ہراساں کرنے کے اقدامات کو ختم کرنا دیرینہ مطالبہ تھا اب فیصلہ تھرڈ پارٹی کرے گی جو اچھا فیصلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے پیداواری لاگت میںکمی سے مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی۔بجٹ میں کیے گئے اقدامات سے کاروبار میں وسعت آئے گی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اکنامک زون سے صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں