ہفتہ کے روز مارکیٹس اور بازار کھلے رہیں گے

جمعہ 18 جون 2021 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) کورونا وباء کی شدت میں کمی کے باعث کئے گئے فیصلے کے پیش نظر آج ہفتہ کے روز مارکیٹس اور بازار کھلے رہیں گے اور بازاروں ومارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی،اس سے قبل کورونا وباء کی شدت کے باعث ہفتہ اور اتوار دو روز لاک ڈائون کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے 10 جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15جون سے ہفتہ میں چھ روز تجارتی سرگرمیاں ہوسکیں گی،ہفتہ کے روز بھی مارکیٹس اور بازار کھلے سکیں گے اور اس نوٹیفکیشن کا اطلاق15 جون سے 30 جون تک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں