امیزون پلیٹ فارم برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا‘خادم حسین

ملتان پنجاب میں"امیزون فل فلمنٹ اینڈ فیسیلٹیشن سنٹر کے قیام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی

جمعرات 29 جولائی 2021 19:25

امیزون پلیٹ فارم برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ آن لائن فروخت کے بڑے پلیٹ فارم امیزون کی طرف سے پاکستان کو اپنی سیلنگ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد ملتان پنجاب میں "امیزون فل فلمنٹ اینڈ فیسیلٹیشن سنٹر "کے قیام کافیصلہ خوش آئند ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ امیزون پلیٹ فارم برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ملتان میں "امیزون فل فلمنٹ اینڈ فیسیلٹیشن سنٹر کے کام شروع کرنے سے درمیانے درجے کے کاروبار اپنے مصنوعات دنیا بھر کو فروخت کرنے لگیں گے ۔جس سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ پاکستان کا امیزون کی سیلنگ لسٹ میں شامل ہوجانے کے بعد ملکی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے جس سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی ملتان میں امیزون فل فلمنٹ اینڈ فسیلٹیشن سنٹر قائم ہونے سے خدمات کی برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11ماہ میں خدمات کی برآمدات 5بلین ڈالر رہی تھی مگر درآمدات 3بلین ڈالر سے بڑھ کر8بلین ڈالر ہوگئیں ۔خدمات کا خسارہ بھی برآمدات میں اضافے کے ذریعے محدود کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں بھی امیزون پاکستان پلیٹ فارم معاون ثابت ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں