سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ

پیر 2 اگست 2021 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے،15روپے اضافے کے بعد میپل لیف 655 روپے کی فی بوری ہو گئی پا نیئر سیمنٹ 10روپے فی بوری بڑھ کر 640 روپے تک پہنچ گئی،بیسٹ وے کی قیمت 15 روپے بڑھ کر 645 روپے فی بوری ،چراٹ سیمنٹ کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 635 روپے ،لکی سیمنٹ کی قیمت 13 روپے بڑھنے کے بعد 643 روپے فی بوری ہو گئی جبکہ فلائنگ سیمنٹ 10 روپے اضافے کے بعد 635 روپے فی بوری ہو گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں