وزیراعظم کے اعلانات کے برعکس کاروباری لاک ڈائون معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرے گا ‘خادم حسین

منگل 3 اگست 2021 20:36

وزیراعظم کے اعلانات کے برعکس کاروباری لاک ڈائون معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرے گا ‘خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلانات کے برعکس کاروباری لاک ڈائون معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ تاجر و صنعتکار ابھی پچھلے طویل لاک ڈائونوں کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکے تھے کہ ایک بار پھر ان کے کاروبار کی بندش کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں جو کاروباری صورتحال کیلئے تباہ کن ہیں ۔

(جاری ہے)

لاک ڈائون سے ان شہروں میں رہنے والے لاکھوں غریب اور مزدور طبقات متاثر ہونگے جہاں لاکھوں خاندانوں کی روزانہ گزر اوقات روزانہ اجرت اور جو چھوٹے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں ۔وزیراعظم ایک طرف لاک ڈائون نہ کرنے کے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہیں اور اگلے دن ہی نئی پابندیوں کا فیصلہ اپنے زیر صدارت اجلاس میں کرکے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ۔تاجر و صنعتکار برادری پہلے ہی حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر کاروبار کررہی ہے اور ویکسنیشن بھی کروارہی ہے ایسی صورتحال میں نئے لاک ڈائون کا کوئی جواز نہیں بنتا یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں