پٹرولیم مصنوعات میں5روپے سے زائد اضافہ منی بجٹ ،مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا‘خادم حسین

پٹرولیم مصنوعات کے بعد اسی شرح سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) تاجر رہنما خادم حسین نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں5روپے سے زائد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ کی ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھیں گے اور قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب اسی شرح سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہوگا جس کا بڑا بوجھ صنعتی شعبہ پر پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پٹرول تمام تر ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد حکومت کی مقررکردہ قیمت بین الاقوامی خریداری قیمتوں سے بہت زیادہ ہے موجودہ حکومت کے 3سالوں میں پٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اس پر مستزاد یہ کہ نیپر ا کی جانب سے بھی رواں سال کے دوران اب تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں193ارب سے زائد اضافی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کی طرح پن بجلی کی تاریخی پیداوار کے باعث عوام اور صنعتی شعبوں کو اڑھائی روپے یونٹ والی پن بجلی کا ریلیف بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں