حکومت مارکیٹوں سے ٹیکس کی وصولی کے ساتھ سہولیات بھی فراہم کرے‘راجہ وسیم حسن

لوہا مارکیٹ شہید گنج کی سڑک کارپٹنگ کی جائے اور ٹریفک لوڈ کو تقسیم کیا جائے ‘نائب صدر آئرن و سٹیل مارکیٹ شہید گنج لاہور

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) تاجر رہنما سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورراجہ وسیم حسن ،و ایگزیکٹو کمیٹی لوہا مارکیٹ شہید گنج خالد یونائٹیڈ سٹیل ، فرخ منشا ، حافظ کامران ،راجہ نبیل نے کہا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں مارکیٹوں میں کورونا کے باعث کاروبار کا رجحان نہایت ہی کم رہا ہے ،حکومت کی طرف سے نت نئے ٹیکسوں سے بھی تاجر برادری پریشان ہے حکومت تاجر برادری کو ریلیف دے اورکورونا کے باعث کاروبار بند کرنے کے نت نئے پلان سے گریز کرے،ہفتے کے روزکاروبار کی بندش سے بھی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت مارکیٹوں سے اربوں روپے ٹیکس وصول کرتی ہے اس لیے ان مارکیٹوں کے مسائل بھی حل کرے۔شہید گنج لوہا مارکیٹ لاہور کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے جن میںمیں ٹریفک کو تقسیم کرکے برانڈرتھ روڈ،شہید گنج روڈ، نولکھا مارکیٹ سے گذارا جائے تاکہ لوڈ تقسیم ہو،لوہا مارکیٹ شہید گنج میں سٹرک کی کارپٹنگ کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو بعد میں مستقل کنکریٹ کی سڑک بنائی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں خالد یونائٹیڈ سٹیل ، فرخ منشا ، حافظ کامران ،راجہ نبیل و دیگر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ وسیم حسن نے کہا کہ لوہا مارکیٹ کے تاجر ناجائز تجاوزات میںحکومت سے بھر پور تعاون کرینگے لیکن مارکیٹ میں جائز کاروبار کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔ناجائز تجاوزات کی آڑ میں لوہا مارکیٹ شہید گنج میںکسی بھی قسم کی ناانصافی قبول نہ ہوگی۔لوہامارکیٹ میں صفائی کا بھر پور انتظام کیا جائے تاکہ ٹریفک سے اڑنے والے گردوغبار سے بچاجاسکے۔انہوںنے کہ لوہا مارکیٹ شہید گنج میں ٹریفک کے لو ڈ کو ختم کرنے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر پارکنگ پلازہ بنایا جائے تاکہ ارد گرد کی ٹریفک کا لوڈ ختم ہوسکے۔اور ارد گرد کی تمام مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوں میں آسانی ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں