واپڈا کی 2021میں پن بجلی سے37ارب یونٹ سستی بجلی کا ریلیف عوام کو دیا جائے‘نصراللہ مغل

سستی بجلی کے حصول کے باوجود بجلی مہنگی کرکے صنعتی شعبہ اور عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے‘ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 20 ستمبر 2021 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سینئر صنعتکار ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل نے کہا ہے کہ پن بجلی سے سستی بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ 10سالوں کی اوسط پیداوار سے 3ارب 8کروڑ یونٹ زیادہ ہے پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 2روپے 82پیسے فی یونٹ رہی ۔لیکن سستی بجلی کے حصول کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافوں کے ساتھ ساتھ فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں اضافہ کیا جارہا ہے جو تشویشناک امر ہے کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ واپڈا پن بجلی گھروںسے نیشنل گرڈ میں بجلی کی سپلائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹائون شپ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نصر اللہ مغل نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور بجلی مہنگی ہونے سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی اور مہنگی اشیاء کی باعث بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات کا بڑھتا ہوا تسلسل متاثر ہوگا اور برآمدات میں کمی سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہونگے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافوں کو واپس لیا جائے اوربجلی مہنگی کرنے کی بجائے پن بجلی سے حاصل ہونے والی37ارب سے زائد یونٹ بجلی جس کی پیداواری لاگت 2روپے 82پیسے ہے کہ ریلیف بجلی سستی کرکے صنعتی شعبہ اور عوام کو دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں