سڑکو ں کی تباہی پر حکومتی نمائندو ں کی خامو شی لمحہ فکر یہ ہے‘گڈزٹرانسپورٹرز

عوامی مفاد میں دئیے گئے عدالتی احکام پر عمل درآ مدنہ کرنے والے قوم کے مجرم ہیں‘ نعیم احمدشاہ

منگل 21 ستمبر 2021 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ سڑکو ں کی تباہی پر حکومتی نمائندو ں کی خامو شی لمحہ فکر یہ ہے،حکومت اوور لوڈنگ کو ختم کروانے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے پر توجہ دیں، عوامی مفاد میں دئیے گئے عدالتی احکام پر عمل درآ مدنہ کرنے والے قوم کے مجرم ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ ایسا لگ رہاہے ملک میں حکومت نام کی کو ئی چیز نہیں ہرمحکمے پر ما فیا کے فیصلے سر چڑ کر بو ل رہے ہیں عملی طور پر حکومت کی کہیں ر ٹ قا ئم نہیں ہے۔

حکومت خواب غفلت سے کب بیدا ہو گی ۔ موٹروے پولیس کو عوام میں باعزت ادارہ سمجھا جاتا ہے برائے مہربانی اس ادارے کی ساکھ کو خراب ہونے سے بچایا جائے اور لووورلو ڈنگ قانون پرآئین اور قانون کے مطابق عدالتی فیصلے پر من و عن سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں