حکومت ایک ارب ڈالر کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر عوام ، معیشت کا گلہ گھوٹنے سے باز رہے ‘ اشرف بھٹی

فیصد جی ایس ٹی اوردیگر شرائط سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بند ہو جائیں گی‘ مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

منگل 26 اکتوبر 2021 13:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت ایک ارب ڈالر کی قسط کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر پاکستانی عوام اور معیشت کا گلہ گھوٹنے سے باز رہے ،17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ اور دیگر شرائط سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بند ہو جائیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ظہیر بابر ، سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ، چیئرمین انجمن تاجران لاہو رحافظ عطا بٹ، ناء صدور لاہور چوہدری نوید، فرخ اقبال، سینئر ناء صدر انار کلی بازار شیخ ارشد، جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی نئے ٹیکس لگانے اور ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کی شرائط قطعاً قابل قبول نہیں ،حکومت کو چاہیے کہ ان شرائط کو ہاتھ باندھ کر پورا کرنے کی بجائے پاکستان کے زمینی حقائق کو پیش نظر رکھے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کا17 فیصد اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ برآمدی اور ہر طرح کے شعبوں کے لئے مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں